محمد حفیظ,ناکام,عمران خان,سابق کپتان,اصلاح

محمد حفیظ ناکام،عمران نے سابق کرکٹرز کی پھر اصلاح کردی

اسلام آباد (کرک سین رپورٹ)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سینئر کرکٹر محمد حفیظ وزیراعظم عمران خان کو قائل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں. بدھ کو پی سی بی کے پیٹرن وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی،چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان ،ہیڈ کوچ مصباح الحق و دیگر نے ملاقات کی .
ملاقات میں کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم،ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سینئر بلے باز محمد حفیظ نے شرکت کی.2 دن قبل حفیظ نے دعوی کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لئے قائل کریں گے لیکن نتیجہ میں عمران خان نے حفیظ سمیت تمام سابق کرکٹرز کو سمجھایا کہ علاقائی کرکٹ میں ہی ترقی و اصلاح ہے. ایک دن آئے گا جب نتائج بھی ملیں گے.ڈیپارٹمنٹ سسٹم سے ٹیلنٹ اوپر نہیں آسکتا. شروع میں مشکلات پیش آئیں گی لیکن کامیابی کا راستہ یہی ہے جو ہم نے منتخب کیا ہے. عمران خان سے ہونےوالی میٹنگ میں پی سی بی کے براڈ کاسٹنگ معاہدے کی منظوری بھی شامل تھی.
وزیر اعظم عمران خان نے وسیم اکرم سے بھی خصوصی بات کی اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے بھی تبادلہ خیال کیا.
عمران خان نے سابق کرکٹرز کی اصلاح کرکے ان کو واپس روانہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں