معین علی کاکیچ،اسٹیون اسمتھ ایماندار؟تصویر دیکھ کر فیصلہ آپ کریں

عمران عثمانی
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹی 20 میچ میں اسٹیون اسمتھ کی سچائی ودیانتداری اور اسی طرح تھرڈ امپائر کے فیصلے سمیت ٹیکنالوجی پرسوالات اٹھ گئے۔
انگلش اننگ کا یہ 17واں اوور تھا اور 5ویں بال تھی،معین علی نے لیگ سائیڈ پر اونچی شاٹ کھیل دی جو بہت اوپر تک ہوتے ہوئے بائونڈری کے باہر جارہی تھی کی اسٹیون اسمتھ نے مڈوکٹ پر کیچ لے لیا۔
عالمی نمبر ون کی جنگ،آسٹریلیا صرف 146رنزکی دوری پر
تھرڈ امپائر نے ریویو میں آئوٹ قرار دیا ،سمتھ کی ایڑھی بائونڈی لائن کے اوپر تھی،اگرچہ سمتھ نے کیچ پکڑ کر دوبارہ فضا میں اچھالا اور دوسری کوشش پر تھوڑا آگے ہوکر کیچ پکڑا لیکن تھرڈ امپائر کو ریویو میںکوئی پروف نہیں ملا کہ اسمتھ کا پائوں بائونڈری سے ٹکرایا بھی ہے یانہیں،جب اس بات کو پروف نہیں ملا تو پھر یہ بھی نہیں جانچا گیا کہ سمتھ نے گیند واپس اچھال کر دوسری بار کیوں کیچ پکڑا۔
معین علی کی 23 رنزپر اننگ کے اختتام سے انگلینڈ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اس کے بعد ٹیم بڑا اسکور سیٹ نہیں کرسکی۔بعد میں سامنے آنے والی تصاویر میں سوال اٹھتا ہے کہ کہ کیا سمتھ کا پائوں بائونڈری سے نہیں ٹکرایا؟گیند ان کے ہاتھ میں ہے اور پائوں کہا ں ہے،اگر یہ شک بھی ہو کہ پائوں بائونڈری سے ٹکرانے کا شبہ ہے توبھی بیٹسمین کو شک کا فائدہ ملتا ہے۔
تصویرتو جو بھی ظاہر کر رہی ہو لیکن اسٹیون اسمتھ کا اپنا قد کاٹھ بھی اس حوالے سے زیادہ بلند نہیں لگ رہا۔انہیں خود کلیئرٹی کے ساتھ ہر 2میں سے ایک کا دعویٰ کرنا چاہئے تھا اور انہوں نےآئوٹ کا جشن مناکر اپنا پلڑا اسی بات میں ڈالا کہ ان کا پائوں بائونڈری سے نہیں ٹکرایا۔
تصویر دیکھنے والے فیصلہ کریں کہ حقیقت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں