مودی,پاک بھارت,کرکٹ,ممکن,نہیں

مودی کے ہوتے ہوئے پاک بھارت کرکٹ ممکن نہیں،شاہد آفریدی

دبئی (کرک سین رپورٹ)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے ہوتے ہوئے پاک بھارت سیریز ممکن نہیں ۔
کسی بھی کرکٹ شائق کے لئے یہ خوشی کی بات نہیں ہے کہ 2بڑے حریف ایک دوسرے کےمقابل نہ آئیں اور وہ سنسنی خیز میچ دیکھنے سے محروم پایا جائے۔ ہیوی وائٹ جب بھی میدان میں لڑتے ہیں تو مشکل سے ہی کسی کو خالی نشست مل سکتی ہے۔
پاکستانی سابق کپتان نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستانی حکومت کھیل کے لئے ہمیشہ تیار ہی رہی ہے لیکن بھارت کی حکومت ہمیشہ آڑے رہی ہے لیکن اس وقت کی جو بھارت میں حکومت ہے ،نریندرمودی کی موجودگی میں سیریز کےا مکانات نہ ہونے کےبرابر ہیں۔
آفریدی کہتے ہیں کہ یہ کھیل ہی ہیں جو پاک بھارت کو قریب لاسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات بھی کی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کا حصہ نہ بن کر مواقع کھورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں