ناقابل یقین,فیلڈنگ,یقینی چھکا,نکولس پورن,باہر

ناقابل یقین فیلڈنگ،یقینی چھکا محفوظ،نکولس پورن گیند کی جگہ بائونڈری سے باہر

شارجہ (کرک سین رپورٹ)

اتوار کو شارجہ میں کنگز الیون کا دن نہیں تھا،223رنزکر کے بھی میچ ہارنا مقدر تھا تو پھر بہترین اوپننگ شراکت کام آتی اور نہ ہی اعلیٰ ترین فیلڈنگ لیکن اس کے باوجود کنگز الیون کے نکولس پورن نے ایک ایسی فیلڈنگ کی ہے جس کا ہر طرف چرچا ہے اور کرکٹ ماہرین نے اسے کرکٹ تاریخ کی بہترین فیلڈنگ کا لمحہ قرار دیا ہے اور ایسا کہنے والوں میں مکی آرتھر اور سچن ٹنڈولکر سمیت کئی نام شامل ہیں۔
کرک سین کا تجزیہ 100فیصد درست،چھکوں کی برسات میں نہلے پے دہلا،کئی ریکارڈز بن گئے
واقعہ یہ ہےکہ کنگ الیون کے فیلڈر نکولس پورن نے بائونڈری لائن کے باہرجانے والے چھکے کو ہوا میں اڑتے ہوئے بائونڈری کے باہر کیچ پکڑا،اور یہ لمحہ ایسا تھا کہ جب ان کی پوری باڈی فضا می تھی لیکن بائونڈری سے باہر تھی،پورن نے کیچ پکڑتے ہی نیچے گرتے ہوئے بال واپس گرائونڈ میں اچھال دی اور خود ایک رخ سے دوسرے رخ ہوتے ہوئے بائونڈر لائن کے باہر جا گرے۔
یہ اتنابہترین لمحہ تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایسایقینی چھکا بچائے جانے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا،کرکٹ ماہرین نے اس فیلڈنگ کو جونٹی رہوڈز کی فیلڈنگ سے بھی بڑی کوشش قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں