نیوزی لینڈ,دورہ,آسٹریلیا,ملتوی,پاکستان

نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا ملتوی،پاکستان سے سیریز ہوگی،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا ملتوی کر دیا گیا ہے لیکن نیوزی لینڈ نے ہوم گرائونڈز کی سیریز کے لئے مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے.
جمعہ کی دوپہر نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ہمیں انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے. اس طرح ہم نومبر سے جنوری تک ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف دو،دو ٹیسٹ اور تین تین ٹی 20 میچز کی میزبانی کرسکیں گے اور ہم پر امید ہیں کہ کووڈ 19 کی وجہ سے خسارے سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے.
ڈیوڈ وائٹ نے اعلان کیا کہ جنوری 2021 میں آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کی سیریز ہم نہیں کھیل سکیں گے اور اس کی وجہ آسٹریلیا میں 15 روزہ قرنطینہ کی کڑی شرط ہے. اس لئے ہم یہ دورہ ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں لیکن ہم پر امید ہیں کہ آسٹریلیا کی مردوں وخواتین کی ٹیمیں مارچ میں ہمارے ہاں دورہ کریں گی.
آسٹریلیا نے 5 ٹی 20 میچز کے لئے مارچ میں نیوزی لینڈ جانا ہے.
نیوزی لینڈ نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا میں سیریز بند اسٹیڈیم میں شروع کی تھی لیکن آخر وہ ملتوی ہوگئی تھی. اس کی تکمیل جنوری 2021 میں ہونی تھی لیکن اب وہ پھر ملتوی ہوگئی ہے.
نیوزی لینڈ حکومت نے کرکٹ کی اجازت دے دی،پاکستان کے میچز کا شیڈول ،بریکنگ نیوز
کرک سین 3 گھنٹے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دورہ نیوزی لینڈ کی خبر بریک کرچکا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں