نیوزی لینڈ,دورہ آسٹریلیا,انکار,سیریز,ملتوی

نیوزی لینڈ کے دورہ آسٹریلیا کے انکار کے فوری بعد ایک اور سیریز ملتوی

میلبورن (کرک سین رپورٹ)

آسٹریلیا نے اپنے ملک میں آنے والی ٹیم کی طرف سے دورہ کا انکار سن کر ایک اور ملک کو اپنے ہاں آنے سے روک دیا ہے اور اس طرح فغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ بھی کووڈ-19کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ ویسٹرن آسٹریلیا کے سخت قوانین کے باعث ہم افغانستان کے خلاف اس سیزن میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا ملتوی،پاکستان سے سیریز ہوگی،بریکنگ نیوز
کرکٹ آسٹریلیا کے اس اعلان سے چند گھنٹے قبل کرکٹ نیوزی لینڈ نے کہا تھا کہ جنوری 2021میں ان کی ٹیم آسٹریلیا میں 3 ون دے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلنے نہیں جائے گی اور یہ دورہ ملتوی کیا جارہا ہے کیونکہ آسٹریلیا میں قرنطینہ کے سخت قوانین نافذ ہیں،اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اپنا ہوم ٹیسٹ ملتوی کردیا جو کہ نومبر میں افغانستان کے خلاف کھیلا جانا تھا۔
نیوزی لینڈ حکومت نے کرکٹ کی اجازت دے دی،پاکستان کے میچز کا شیڈول ،بریکنگ نیوز
دونوں سیریز اگلے سال ری شیڈول کی جائیں گی۔آسٹریلیا کی ٹیم اب ہوم سیزن میں بھارت کے خلاف 4 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3ٹی 20 میچز کی سیہریز کھیلے گی۔ٹیسٹ سیریز کا آغاز 17دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں