وسیم اکرم۔,۔چوتھی,ون ڈے,ہیٹ ٹرک,50

وسیم اکرم۔۔چوتھی ون ڈے ہیٹ ٹرک۔۔50ویں کا انتظار

عمران عثمانی

14 اکتوبر 1989کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم شارجہ میں پاکستان کےخلاف فتح کے قریب تھی کہ ایسے میں وسیم اکرم نے جیف ڈوجان، میلکم مارشل اور کرٹلی ایمبروز کو مسلسل 3گیندوں پر کلین بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک کرلی۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان 11 رنز سےجیت گیا تھا۔
یہ ایک روزہ کرکٹ کی مجموعی طور پر چوتھی ہیٹ ٹرک تھی جو پاکستانی لیفٹ ہینڈ پیسر وسیم اکرم کا مقدر بن گئی۔
پاکستان کے جلال الدین نے20ستمبر 1982کو آسٹریلیا کے خلاف حیدر آباد میں پہلی ون ڈے ہیٹ ٹرک کی تھی،یہ دنیائے کرکٹ کے لئے بھی نئی اور پہلی پہلی بات تھی۔
وسیم اکرم کایہ کارنامہ بھی ہے کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں 5ویں ہیٹ ٹرک کرنے والے بائولر بھی بن گئے جب اس ہیٹ ٹرک کے 6 ماہ بعد اسی میدان میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہیٹ ٹرک بنالی۔
اب تک ون ڈے کرکٹ میں 49 ہیٹ ٹرک بن چکی ہیں،دیکھیں 50ویں ہیٹ ٹرک کس کے حصہ میں آتی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 9۔9بار یہ کارنامہ سر انجام دیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں