وقار یونس,والد ا نتقال,پی سی بی,کرکٹرز,اظہار افسوس

وقار یونس کے والد کےا نتقال پر پی سی بی و کرکٹرز کا اظہار افسوس

لاہور(کرک سین رپورٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی بائولنگ کوچ وقار یونس کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ افسوس کا اظہار کرتاہے، پی سی بی وقار یونس کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
ہفتہ کو وقار یونس کے والد محمد یونس انتقال کرگئے،وقار یونس جو دورہ انگلینڈ مکمل ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے اور 14 روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کر رہے تھے،وہ اسی دوران ہی سڈنی سے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہوچکے ہیں،وہ اپنی اہلیہ اور بچوں سے بھی نہیں مل سکے۔
قومی بیٹسمین محمد حفیظ نے اس خبر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے پیسر سے اظہار افسوس کیا ہے۔سابق کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون۔وہاب ریاض نے کہا کہ وقار بھائی کے والد کے انتقال پر دکھ ہوا،اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ دے آمین۔حسن علی،کامران اکمل سمیت متعدد سابق وموجودہ کرکٹرز و اہم شخصیات نے وقار یونس سے غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں