ٹی 20 لیگ کا کلر فل لوگو جاری،ڈرافٹ تاریخ بھی قریب

ٹی 20 لیگ کا کلر فل لوگو جاری،ڈرافٹ تاریخ بھی قریب

کولمبو(کرک سین رپورٹ)

لنکا پریمیئر لیگ کا کلر فل لوگو جاری کردیا گیا ہے،سری لنکا کے قومی پرچم کی مرکزی علامت شیر کی ہمت ، عزم اور بہادری ایل پی ایل)لوگوکا مرکزی موضوع ہے۔
لوگو میں سرخ اور نارنجی رنگوں کے استعمال سے سری لنکا کی تاریخی کانڈین پینٹنگز اور سگریہ فریسکوس کو ظاہر کیا گیا ہے۔لنکا پریمیر لیگ 21 نومبر سے 13 دسمبر 2020 تک دو مقامات پر کھیلی جائے گی- کینڈی اور ہمنٹوٹا میزبان ہونگے۔
پلیئرز ڈرافٹ 19 اکتوبرکو شیڈول ہے۔ کولمبو ، کینڈی ، گالے ، ڈمبولا اور جعفنا کےنام سے 5 ٹیمیں ٹا 15 دنوں کے دوران 23 میچوں میں حصہ لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں