پاکستانی,نیوزی لینڈ,اڑان,قرنطینہ,لنکولن

پاکستانی شاہینوں کی 23 نومبر کو نیوزی لینڈ اڑان،14روزہ قرنطینہ قبول،لنکولن قید خانہ

عمران عثمانی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےدورہ سری لنکا صرف اس لئے ملتوی کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو 14روزہ قرنطینہ دینے پر آمادہ نہیں ہے اور قرنطینہ بھی ایسا کہ جس میں پلیئر کو کسی کرکٹ سر گرمی کی اجازت نہیں ہوگی لیکن دوسری جانب پی سی بی نے اپنے قومی کھلاڑیوں کے لئے 14روزہ قرنطینہ کی قید کی حامی بھر لی ہے.
پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری،18دسمبرسے آغاز،باکسنگ ڈے ٹیسٹ بھی شیڈول،بریکنگ نیوز
پی سی بی کے جاری کئے گئے اعلان کے مطابق پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔قومی اسکواڈاپنے 14 روزہ قرنطینہ کی مدت لنکولن میں مکمل کرے گا۔ اس دوران اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا جبکہ وہ کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔چودہ روزہ قرنطینہ کے بعد یہ ببل ختم ہوجائے گا۔
نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرنے سے قبل قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لاہور میں لیے جائیں گے۔
پاکستان اور نیوز ی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں چوتھی پوزیشن کی جنگ،بریکنگ نیوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سینئر ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کو بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹیم کے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور سیریز کے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔
شیڈول:

18 دسمبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، آکلینڈ
20 دسمبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، ہملٹن
22 دسمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، نیپئر
26تا 30 دسمبر: پہلا ٹیسٹ میچ، ماؤنٹ مانگنوئی
3تا7جنوری: دوسرا ٹیسٹ میچ، کرائسٹ چرچ

اپنا تبصرہ بھیجیں