پاکستان,نیوزی لینڈ,ٹیسٹ سیریز,عمران خان

پاکستان کی نیوزی لینڈ میں 14 ویں ٹیسٹ سیریز،کیوی بورڈ خوش،عمران خان کو بھی یاد کرلیا

لاہور(پی سی بی پ ر)

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈمیں ہمیشہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے والا ملک ہے، جہاں اسپورٹ کرنے والے شائقین بستے ہیں، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس مرتبہ بھی دورہ نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستانی شاہینوں کی 23 نومبر کو نیوزی لینڈ اڑان،14روزہ قرنطینہ قبول،لنکولن قید خانہ
ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کے بعد پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ہی ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ کا اختتام شاندار انداز سے کرئے گئی جو اسے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک مضبوط ٹیم بن کر سامنے لائے گا۔
ڈیوڈ وائٹ، چیف ایگزیکٹو کرکٹ نیوزی لینڈ:
نیوزی لینڈکرکٹ کے چیف ایگزیکٹوڈیوڈ ڈائٹ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرکے ہمیشہ خوشی ہوئی ہے اورانہیں یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی مداحوں کو ان دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کا انتظارہوگا۔
پاکستان اور نیوز ی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں چوتھی پوزیشن کی جنگ،بریکنگ نیوز
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 1965 سے نیوزی لینڈ کا دورہ کررہی ہے اور اس دوران ماجد خان، حنیف محمد، ظہیر عباس، جاوید میانداد،عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے ستارے اس سرزمین پر ایکشن میں نظر آچکے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے پاکستان کے اسکواڈ میں بہت باصلاحیت اور قابل کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری،18دسمبرسے آغاز،باکسنگ ڈے ٹیسٹ بھی شیڈول،بریکنگ نیوز
سال 1965 سے اب تک نیوزی لینڈ کُل 13 ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی میزبانی کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں