پاکستان,نیوزی لینڈ,شیڈول,باکسنگ ڈے ٹیسٹ

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری،18دسمبرسے آغاز،باکسنگ ڈے ٹیسٹ بھی شیڈول،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال نیوزی لینڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کھیلے گی،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں سیزن کےہوم شیڈول کا مکمل اعلان کردیا ہے۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ محدود اوورز کی سیریز کھیلیں گی۔
دونوں ٹیموں کے لئے کرائسٹ چرچ قرنطینہ وینیو بنے گا۔
ماؤنٹ مونگنوی کا بے اوول پاکستان کے خلاف پہلی بار باکسنگ ڈے کرکٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والا ہے نیوزی لینڈ کے شہر کوئین سٹاؤن یا کرائسٹ چرچ میں قرنطینہ کی توقع ہے۔قومی کرکٹ ٹیم دورے میں پہلے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد ٹیسٹ میچز ہونگے .2ٹیسٹ کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے.
پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا مکمل شیڈول
18 دسمبر،پہلا ٹی 20، ایڈن پارک،آک لینڈ،مقامی وقت ،شام 7 بجے
20 دسمبر،دوسرا ٹی 20،سیڈن پارک،ہیملٹن،مقامی وقت،11بجے صبح
22دسمبر،تیسرا ٹی 20،میکلین پارک،نیپیئر،مقامی وقت،7بجے شام
26 سے 30دسمبر،پہلا ٹیسٹ ،بے اوول،مقامی وقت صبح 11 بجے
3سے 7جنوری ،دوسرا ٹیسٹ،ہاگلے اوول،کرائسٹ چرچ،صبح،11 بجے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں