پاک جنوبی افریقا سیریز کا شیڈول تیار،ٹیم کی پاکستان آمد کی تاریخ بھی آگئی

لاہور(کرک سین رپورٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول کرکٹ جنوبی افریقا کو بهجوادیا ہے. 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز 20 جنوری سے لے کر 13 فروری کے دوران ہونگے.
کرکٹ جنوبی افریقا کا دورہ پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے. جنوبی افریقا ٹیم سے لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیل سکتی ہے لیکن ملتان کو بھی اسٹینڈ بائی کے طور پر ساتھ رکھا گیا ہے.
کرک سین ذرائع کے مطابق پروٹیز نے دورے پر آمادگی ظاہر کردی ہے.
جنوری کی 15 سے 20 کے درمیان انگلینڈ نے پاکستان میں ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں. 3 میچز کی یہ سیریز راولپنڈی یا کراچی میں سے کسی ایک جگہ ہوگی.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سیزن میں 4 غیر ملکی ٹیموں کی میزبانی کا پلان رکھا ہوا ہے. چوتھی ٹیم سے بات چیت جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں