پڑھتا جا،شرماتا جا، ورلڈ ٹی 20 چھیننے والا بھارت اپنے ہی ڈومیسٹک سیزن سے محروم ،بریکنگ نیوز

پڑھتا جا،شرماتا جا، ورلڈ ٹی 20 چھیننے والا بھارت اپنے ہی ڈومیسٹک سیزن سے محروم ،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

کورونا نے بھارتی کرکٹ سے 2020چھین لیا۔اپنی آئی پی ایل کے لئے ورلڈ ٹی 20کے 2020ایڈیشن کو ملتوی کروانے میں پیش پیش بھارت اپنے ملک میں پور ے سال کے لئے کھیلنے سے محروم ہوگیا ہے۔
بھارت میں 2020-21کا کرکٹ سیزن 2020کی بجائے یکم جنوری 2021میں شروع ہوگا،طمانچہ ہے یا کچھ یاد دہانی،کرنی کے بعد بھرنی ہے یا پھر اب صرف بھرائی کا وقت شروع ہونے والا ہے۔
کورونا کی وجہ سے بھارت کا کرکٹ سیزن اس سال وقت پر نہیں کھیلا جاسکا۔
ہفتہ کو بھرتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے جانے کس منہ سے یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا کرکٹ سیزن یکم جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔بی سی سی آئی کی ایپکس کونسل کے اجلاس میں عارضی طور پر یکم جنوری 2021 سے مقابلوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن سارو گنگولی نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اس مرتبہ مکمل ڈومیسٹک کرکٹ سیزن نہیں ہوسکے گا۔رانجی ٹرافی بری طرح متاثر ہوگی ،بورڈ یہ بتانے سے قاصر ہے کہ اسے مختصر کیسے کیا جائے گا۔ایجز ایونٹس و خواتین مقابلے بھی پلان کا حصہ ہونگے۔انگلینڈ کا دورہ بھار ت بھی فروری سے ہونا ہے،اس کے لئےاحمد آباد ، کولکتہ اور دھرم شالہ ممکنہ مقامات ہونگے لیکن کووڈ-19کی وجہ سے عرب امارات دوسرا آپشن ہے۔
سارو گنگولی نے تسلیم کیا ہے کہ انگلینڈ کےخلاف ہوم سیریز کے شیڈول پا تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ انگلش ٹیم بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں