پی سی بی,چیف ایگزیکٹو,خوشخبری,کرکٹ,فینز

پی سی بی چیف ایگزیکٹو کی کرکٹ فینز کو بڑی خوشخبری

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کرکٹ فینز کو بڑی خوشخبری دے دی.
پی سی بی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں وسیم خان نے بتایا ہے کہ کووڈ19 کی موجودگی میں کرکٹ کا انعقاد بڑا کارنامہ ہے. پی سی بی ایشیا میں کرکٹ شروع کرنے والا پہلا بورڈ ہے اور پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے .
وسیم خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کرکٹ فینز گرائونڈ نہیں آسکتے لیکن وہ پریشان مت ہوں کیونکہ ان کے لئے پی سی بی نے تگڑا انتظام کیا ہے .
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جو نئی براڈ کاسٹنگ ڈیل ہے. اس سے جدید سہولیات کے ساتھ وہ گھر بیٹھے میچ دیکھ سکیں گے.
وسیم خان نے کہا کہ ہم کرکٹ فینز کو ان کے گھروں میں ایچ ڈی ڈیفینیشن کے ساتھ کرکٹ آئے گی.ہائی کلاس کمنٹیٹرز ہونگے. رمیز راجہ ،وسیم اکرم ،بازید خان ودیگر انگلش کے ساتھ اردو میں بھی کمنٹری کریں گے.
وسیم خان نے کہا کہ قوم کے لئے بڑی خوشخبری ہے. وہ 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی 20 کپ کے لئے تیاری پکڑلیں. ملتان سے میلہ سجے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں