پی سی بی,کرکٹ کمیٹی,معتبر ترین نام

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ منتخب،اعلان اگلے چند گھنٹوں میں،معتبر ترین نام فائنل

لاہور (کرک سین رپورٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے لئے آئی سی سی کے سابق صدرظہیر عباس فیورٹ بن کر سامنے آئے ہیں،ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ان سمیت مزید 2 سابق کرکٹرز سے بھی رابطے رکھے تھے لیکن ایشین بریڈ مین ظہیر عباس اس سیٹ کے لئے موزوں ترین اور فیورٹ بن کر سامنے آئے ہیں۔سابق کپتان جاوید میاں داد کے نام پر پی سی بی کے حلقوں میں مشورت ضرور ہوئی تھی لیکن ان کی حالیہ تنقید کے بعد اس وقت کے لئے انہیں موزوں نہیں سمجھا گیا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی ہیڈ کی تقرری سوموار سے قبل ہوجائے گی اور کمیٹی کا اجلاس اگلے ہی ہفتہ کسی روز رکھا جائے گا تاکہ دوسرہ انگلینڈ کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ لی جاسکے۔
پاکستان کرکٹ کا ڈومیسٹک سیزن اور انٹر نیشنل کرکٹ سیزن شروع ہونے والا ہے اور اس حوالہ سے بھی ابتدائی بات چیت ممکن ہوسکے۔ذرائع کے مطابق اگر ظہییر عباس سے کسی وجہ سے بات طے نہ ہوسکی تو پھر پی سی بی اور بھی کئی آپشن پر غور کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں