ڈومیسٹک ایونٹ,انٹر نیشنل کرکٹ,ایشیا,ملتان,اعزاز

ڈومیسٹک ایونٹ کے بعداب انٹر نیشنل کرکٹ،ایشیا بھر میں ملتان کا نیا اعزاز،پی سی بی لائق تحسین

عمران عثمانی

قومی ٹی 20 کپ کا پہلا مرحلہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مکمل ہوا،پاکستان کرکٹ بورڈ کا کووڈ-19کے سائے میں ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کے آغاز کا فیصلہ دلیرانہ بھی تھا اور دوسروں کے لئے مثال بھی کیونکہ ایشیا میں پاکستان پہلا ایسا ملک بن گیا جس نے ڈومیسٹک کرکٹ کا کامیاب آغاز کرکے پہلی پوزیشن بنالی ،اب پاکستان انٹر نیشنل کرکٹ کا اس ماہ کے آخر میں آغاز کرکے دوسرا کارنامہ سر انجام دے گا،انگلینڈ کے بعد دنیا میں وہ انٹر نیشنل کرکٹ میچز کی میزبانی کرنے والا دوسرا اور ایشیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔
قومی ٹی 20 کپ،تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل،2 ناقابل یقین باتیں،بریکنگ نیوز
زمبابوے کرکٹ ٹیم اس ماہ کی20 تاریخ کو پاکستان پہنچے گی اور اسی ماہ کے آخر میں ایک روزہ میچز کی سیریز کے ساتھ اپنے دورے کا آغاز کر لے گی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ ایشیا میں پہلے ڈومیسٹک ایونٹ کی میزبانی کے بعد پہلے انٹر نیشنل کرکٹ میچ کی مئزبانی بھی کرے گا۔
نیشنل ٹی 20 کپ، پہلا مرحلہ مکمل، ناردرن ناقابل شکست،بلوچستان کو ایک اور شکست
کووڈ-19کی مشکلات اور خوف کے سائے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔
کمنٹری پینل میں شامل مرینہ اقبال نے ملتان سٹی کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پہلا مرحلہ کامیاب رہا،تجربہ اچھا رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں