Img 20201014 212922

کامن ویلتھ گیمز کرکٹ شیڈول کا اعلان،24 برس بعد مقابلے

عمران عثمانی

کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شمولیت کی باقاعدہ سند مل گئی.منتظمین نے 8 ٹیموں کے ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے. 8ٹیموں کے خواتین کے ٹی 20 مقابلے 8 دن تک جاری رہیں گے .برمنگھم میں دولت مشترکہ کے کھیلوں کےمقابلے 2022 میں ہونگے ، کرکٹ مقابلے 24 برس بعد اس کهیل کا حصہ ہونگے. افتتاحی روز 29 جولائی کو ایج باسٹن میں پہلا میچ ہوگا۔
جمعہ کو برمنگھم 2022 کے ایونٹ کے کرکٹ شیڈول کا اعلان کردیا گیا.تفصیل کے مطابق 1998 کے بعد پہلی بار کرکٹ دوبارہ کھیلی جائے گی ، 29 جولائی سے 8 اگست کے درمیان 11 دن کے دوران کل 19 میچ کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ کا 59 اوور مردوں کا فارمیٹ آخری بار 1998 میں کوالالمپور کامن ویلتھ گیمز میں کھیلا گیا تھا. جنوبی افریقا سمیت 16 ٹیموں نے حصہ لیا .

اپنا تبصرہ بھیجیں