کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو اچانک فارغ،،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو راہول جوہری کو اچانک ہٹادیا گیا ہے اور اسے استعفے کے ساتھ نتھی کرکے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔دنیائے کرکٹ کے طاقتور ملک بھارت کو اپنے کرکٹ چیف ایگزیکٹو سے یہ گلہ تھا کہ وہ آئی سی سی سے متعلقہ امور میں بھارت کے مفادات کے لئے کام نہیں کر رہے ہیں،واقعہ یہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال ایسے ہی مسائل کے باعث استعفیٰ پیش کردیا تھا لیکن انہیں ان کے کنٹریکٹ کے اختتام تک کام کرنے کو کہا گیا جس کے بعد وہ اپنے کام پر لگے تھے،بھارتی بورڈ میں 2016میں داخل ہونے والےجوہری نے گزشتہ سال 27دسمبر کو استعفیٰ پیش کیا تھا جو منظور نہیں کیا گیا لیکن جمعرات کو اچانک ان کے پرانے استعفے کو منظور کرتے ہوئے انہیں سی ای او سے ہٹادیا گیا ہے۔
جوہری پر ایک الزام یہ بھی تھا کہ بہت سی خبریں اور راز ایسے لیک ہوئے ہیں جن کا تعلق بھارتی بورڈ اور آئی سی سی سے تھا،اس کے پیچھے جوہری کا ہاتھ ہے ان میں کرکٹ آسٹریلیا چیف کی آئی سی سی کو ای میل سمیت متعدد اہم خبریں شامل ہیں۔
راہول جوہری کا کنٹریکٹ 2021میں ختم ہونا تھا اور انہیں اس وقت تک کام جاری رکھنے کا حکم بھی بورڈ نے دیا تھا لیکن راہول جوہری پر الزام تھا کہ وہ آئی سی سی ودیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر 2023سے 2031کے اس 8 سالہ ایف ٹی پی کے لئے کام کر رہے تھے جو بھارتی مفاد کے خلاف ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں