کرکٹ جنوبی افریقاایک بڑےفائدہ سے محروم،نقصانات شروع

جوہانسبرگ(کرک سین رپورٹ)

کرکٹ جنوبی افریقا برے خطرات سے دوچار ہورہی ہے ،ملکی کرکٹ بورڈ معطل ہے جبکہ حکومت نےاس کاانتظام ایک عوامی ادارے اسپورٹس اینڈ اولمپک کمیٹی کو دیا ہے ،ایسے میں آئی سی سی کی جانب سے بھی کسی بھی وقت مداخلت کا امکان موجود ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا معطل،حکومت کا کنٹرول،آئی سی سی کی جانب سے پابندی یقینی،بریکنگ نیوز
ایسے میں کرکٹ سائوتھ افریقا،ٹاسک فورس اور اسپورٹس واولمپک کمیٹی کی میٹنگ تاوقت معمہ بنی ہوئی ہے کیونکہ ابھی تک اس حوالہ سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں،اس بات کا امکان موجود ہے کہ جمعرات کو کوئی میڈیا بریفنگ ہوگی اس میں واضح ہوگا کہ بورڈ میں اس اصلاحات تک جو کنفیڈریشن اور اسپورٹس کمیٹی نے کرنی ہیں،ٹاسک فورس کرکٹ کا نظام کیسے چلائے گی،خود چلائے گی یا کرکٹ جنوبی افریقا بورڈ کے حکام کا اس میں کوئی کردار ہوگا۔
کرکٹ جنوبی افریقا کی معطلی،آئی سی سی کے سابق قانونی سربراہ کا رد عمل آگیا
دوسری جانب بورڈ کو اب مالی جھٹکے بھی لگنا شروع ہوگئے ہیں ،کرکٹ جنوبی افریقا کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے اسپانسر ادارے نے اپریل 2021کے بعد معاہدے میں تجدید نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے،اس کی اسپانسر شپ ڈومیسٹک ایونٹس میں بھی تھی،اسپانسر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بورڈ کے معاملات سے مطمئن نہیں ہے،اپنا دبائو بھی بڑھائے گا جبکہ ان حالات میں وہ اسپانسر کے لئے اگلے معاہدے کی پیشکش بھی نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں