کرکٹ جنوبی افریقا,سنسنی خیز,رد عمل,بریکنگ نیوز

کرکٹ جنوبی افریقا کی معطلی،بورڈ کا پہلاسنسنی خیز رد عمل،کرک سین پر،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

کرکٹ جنوبی افریقا نے حکومتی اقدام مسترد کرتے ہوئے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا ہے،جمعرات کو جنوبی افریقا حکومت نے کرکٹ جنوبی افریقا بورڈ کو معطل کردیا تھا اور اس کا انتظام سرکاری ادارے سائوتھ افریقن اسپورٹس کنفیڈریشن اینڈ اولمپک کمیٹی کے سپرد کردیا تھا اور بورڈ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت متعدد عہدیداروں کو معطل کردیا تھا۔
کرکٹ جنوبی افریقا معطل،حکومت کا کنٹرول،آئی سی سی کی جانب سے پابندی یقینی،بریکنگ نیوز
رات گئے کرکٹ جنوبی افریقا نے ایک سٹیٹمنٹ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ وہ اس اقدام سےاتفاق نہیں کرتا ہے اور اس حوالہ سے قانونی ماہرین سے رابطہ میں ہے اور جلد ہی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
ساتھ ہی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتہ کے آخر ہفتہ یا اتوار کوبورڈ کے ڈائریکٹرز اہم میٹنگ کریں گے جس میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی یہ کرکٹ جنوبی افریقا میں کھلی مداخلت ہے جس کی اجازت آئی سی سی کا آئین بھی نہیں دیتا ہے۔
بورڈ نے اپنے بیان میں یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ وہ اسپورٹس اوراولمپک فیڈریشن سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کے حل کےلئے بھی کوشش کرےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں