کرکٹ ڈپلومیسی؟سعودی عرب کااپنی ٹیم بنانے کے لئے پاکستان سے رابطہ،بریکنگ نیوز

اسلام آباد(کرک سین رپورٹ)

سعودی عرب نے پاکستان کی مدد سے کرکٹ ٹیم بنانے کا عندیہ دے دیا ہے،سعودی حکومت پاکستانی کرکٹرز کے تجربات سے اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ میں سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان میں سعودی عرب کے مملکت برائے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان خطے کی مقبول ترین کرکٹ ٹیم ہے جو ہمارے ہاں بھی مقبول ہے اور سعودی عرب اس کے ذریعہ اس میدان میں بھی اپنی ٹیم بنانے پر زور دے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان کے تجربے کواپنانا اور اپنے ملک میں کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ اہم ترین بات وفاقی وزیر برائےڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات میں کہی جن کے پاس کھیلوں کی منسٹری بھی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے ممکنہ تفصیلی تعاون ، کھیلوں کے میدان کے تجربات اور صلاحیتوں اور اس کے استعمال پر بہت زیادہ تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاکستانی ویزنے کہا ہے کہ وہ اسپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتی ہیں اور اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے موجودہ تعلقات زیادہ گرم جوش نہیں ہیں،اس میں کرکٹ ڈپلومیسی بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں