کرکٹ کا محافظ,کورونا,آئی سی سی,ہیڈ کوارٹر,بند

کرکٹ کا محافظ ادارہ خود کورونا کی لپیٹ میں،آئی سی سی ہیڈ کوارٹر بند،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

کورونا سے بچنے کے لئے پوری دنیا میں کرکٹ بند کرنے والا،پھر بائیو سیکیور ببل میں درجنوں حفاظتی انتظامات کی شرط لگانے والا کرکٹ کی ہیڈ کوارٹر خود ہی کورونا کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
کوویڈ نے دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔کرکٹ کی گلوبل باڈی کے اپنے عملے میں سے کچھ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اورمتاثرہ افراد فوری طور پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی ہیڈکوارٹر اب کچھ دن کےلئے بند رہے گا اور عملہ کوگھر سے کام کرنے کا کہا گیا ہے، کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پورے ہیڈ کوارٹر کی سکریننگ کی جارہی ہے اور سب کے دوبارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے ۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کے لئے اطمینان بخش خبر یہ ہے کہ ہیڈ کوارٹر سے ذرا فاصلے پر موجود آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی محفوظ ہے اور وہاں جاری آئی پی ایل متاثر نہیں ہوگی کیونکہ 8میں سے 6ٹیمیں اسی اکیڈمی میں پریکٹس کر رہی ہیں۔
آئی سی سی نے اگرچہ تاحال تصدیق نہیں کی ہے لیکن ایک سینئر ممبر نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ ایسے ہی کچھ معاملات دیکھنے میں آئے ہیں ، عالمی ادارہ کسی بھی قسم کی صورتحال کے لئے تیار ہے۔
کرک سین ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا تمام متاثرہ عملہ مقامی پروٹوکول کے مطابق قرنطینہ میں چلے گئے اور جو ان سے رابطہ میں تھے،وہ اس وقت اسکریننگ کی لپیٹ میں ہیں ۔
امکان ہے کہ آئی سی سی عملہ اب گھر سے کام کرے گا ، متحدہ عرب امارات کے رولز کے مطابق دفتر کے احاطے کو مکمل طور پر صاف ستھرا کرنا ضروری ہے۔
اس وقت دبئی میں آئی پی ایل کی 6 ٹیمیں موجود ہیں اور وہ دبئی اسپورٹس سٹی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پریکٹس سہولیات استعمال کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں