کرکٹ کمیٹی,خبریں,پی سی بی,تردید,وسیم خان

کرکٹ کمیٹی ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد،پی سی بی نے تردید کردی

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی سختی سے تنقید کی ہے کہ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی ختم کی جارہی ہے،گزشتہ دنوں پاکستانی میڈیا میں (کرک سین نہیں ) تسلسل سے یہ خبریں چلیں کہ کرکٹ کمیٹی ختم کی جارہی ہے کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے ۔
جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی کمیٹی کو ختم نہیں کر رہا ہے بلکہ کرکٹ کمیٹی قائم رہے گی تاہم اس کے ہیڈ کی تلاش ہے اور تلاش جاری ہے۔
سابق کرکٹر اقبال قاسم جو کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ تھے انہوں نے اس ماہ کے شروع میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان جس نے محدود اوورز کی سیریز کےلئےاس سال جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا،وہ اب مارچ 2021میں ہوگا جبکہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق جنوری 2021میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی،یہ دورہ پہلےسے شیڈول ہے جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں