کرکٹ,اہم سیریز,بڑا فیصلہ,منگل,متوقع

کرکٹ کے 2بڑوں کی سیریز کا اہم فیصلہ منگل کو متوقع،پاکستان بھی امیدوار

عمران عثمانی

موسم گرما کا مصروف ترین سیزن کھیلنے کے بعد انگلینڈ کے موسم سرما کے سیزن کی پہلی مصروفیت کا فیصلہ آج منگل 13اکتوبر کو متوقع ہے۔جنوبی افریقا کی وزارت کھیل کےمنگل کے روز نومبر کے وسط کی شیڈول سیریز کے بارے میں اہم اعلان کرے گی۔
ائون مورگن کی ٹیم اگلے مہینے جنوبی افریقامیں پروٹیز کے خلاف3 ایک روزہ اور3 ٹی20 میچ کھیلے گی لیکن اس کے لئے گرین لائٹ کا انتظار ہے۔نومبر سے مارچ تک 3ممالک کے خلاف شیڈول ٹورز میں چوتھا ملک پاکستان بھی امیدوار ہے،جنوبی افریقا بورڈ کی مشکلات،حکومت کا سگنل دینے سے انکار،یا سری لنکن حکومت کی 14روزہ قرنطینہ کی شرط پاکستان کی سیریز پر مہر تصدیق ثبت کردے گی لیکن سب اچھا ہونے کی صورت میں بھی سب اچھا ہوگا کی امیدباقی ہے.
اب تک کے پلان کے مطابق انگلش ٹیم کو کیپ ٹائون ہوٹل میںقیام کرنا ہے اور نیو لینڈز اور پارلز میں شیڈول میچز کھیلنے ہیں ۔انگلینڈ کی یہ سیریز اگرکسی بھی وجہ سے نہ ہوئی تو اسے کرسمس تک فارغ وقت گزارنا ہوگا۔کرسمس کے بعد سری لنکا کے خلاف2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے لیکن اس پر بھی تاریکی کے سائے موجود ہیں کیونکہ سری لنکا میں باہر سے آنے والوں کے لئے لازمی طور پر 14 دن کے قرنطینہ کی شرط ہے اسی شرط کے خلاف بنگلہ دیش رواں ماہ اپنی سیریز سے دستبردار ہو گیاہے- کھلاڑیوں کوہوٹل کے کمروں میں 15 دن قید کی حالت میں گزارنا قریب ناممکن ہے،یہی وجہ ہے کہ ای سی بی چیف ایگزیکٹو ٹام ہوریسن اس شر ط کےساتھ دورے کی منسوخی کی بات کر چکے ہیں ۔
دوسری جانب سری لنکا کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سیریز کے سلسلے میں پر امید ہیں۔آرتھر نے کہاہے کہ ہمیں کرکٹ کو چلانے کے لئے کچھ کرنا ہوگا،ورنہ سب کچھ بند کرکے ویکسین کے لئے بیٹھ جائیں۔میں واقعی پر امید ہوں کہ ہم جنوبی افریقہ میں دسمبر کا ماہ گزاریں گے اور اس کے بعد انگلینڈ کو 2021 میںسری لنکا میں خوش آمدید کہیں گے۔سری لنکا کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کے لئے بھارت کا رخ کرے گی لیکن کورونا کی وجہ سے یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوسکتی ہے۔
انگلش ٹیم کے اس غیر اعتباری شیڈول میں جنوری کے آخر اور فروری کے شروع میں پاکستان کے دورے کا امکان موجود ہے،یہاں 3ٹی 20 میچزہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں