کرکٹ کے 7اورکورونا کیسز،دھون کی اہلیہ بلیک قرار،خواتین کا ریکارڈ،کلب کرکٹ شروع،دیگر خبریں

عمران عثمانی کا کرک سین

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون کی فیملی بھی نسل پرستی کا شکار ہوگئی ہے،عائشہ دھون نے اپنے شوہر شیکھر دھون اور بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ایک صارف نے ان کے اور ان کے بیٹے پر رنگ کے حوالہ سے اٹیک کردیا کہ تم تو بلیک ہی کے بعد دھون کی اہلیہ نے سوال کیااکہ دنیا میں رنگ کو نسل پرستی کے حوالہ سے کیوں اہمیت دی جاتی ہے
کرکٹ جنوبی افریقا میں 100میں سے 7کورونا مثبت
جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ ،اسٹاف و پلیئرز میں سے 7 افراد کاکورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،بورڈ نے 100فراد کا کووڈ-19 ٹیسٹ کروایا تھا ۔بورڈ نے کام کرنے والے اسٹاف،حکام اور پلیئرزجو مختلف کیٹگریز سے تعلق رکھتے ہیں ان کے ٹیسٹ لئے تھے،حکام کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹرز بھی شامل تھے،یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا لیکن 100میں سے 7مثبت ٹیسٹ کو معمولی قرار دیا گیا ہے۔
ویمنز ورلڈ ٹی 20 مقبولیت میں آگے
آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2020کو زیادہ دیکھے جانے والا ایونٹ قرار دیاہے،آفیشل کے مطابق خواتین کرکٹ تاریخ میں اس سے زیادہ ٹورنامنٹ کوئی نہیں دیکھا گیا ،89 ملین منفرد آڈینس سامنے آئی،2018کے مقابلے میں 131فیصد زیادہ دیکھاگیاہے،1۔1بلین ویڈیو ز کو دیکھا گیا۔113ملین گھنٹے گلوبلی دیکھے گئے۔فائنل میں ریکارڈ86174افراد میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں موجود تھے۔
انگلینڈ میں کلب کرکٹ کا بھی آغاز
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کلب کرکٹ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،انٹر نیشنل کرکٹ 8 جولائی،کائونٹی کرکٹ یکم اگست سے شیڈول ہے جبکہ کلب کرکٹ کے لئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق اس میں 11جولائی تک کی معمولی تاخیر ہوسکتی ہے،کلب کرکٹ کے لئے اس مرتبہ 6سے 8 سائیڈ میچز رکھے جائیں گے۔گریڈ ٹو لیول کرکٹ کلب کو تاخیر سے شروع کیا جائے گا۔
چتشور پجارا بیٹ لے کر میدان میں
بھارتی بیٹسمین چتشور پجارا نے ٹریننگ شروع کر دی ہے،بورڈ نے اگرچہ اجازت نہیں دی لیکن انہوں نے راجکوٹ کی اکیڈمی میں 3 کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کاآغاز کردیا۔پجارا 3 ماہ کے بعد ٹریننگ شروع کرنے پر پرجوش تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں