کورونا شاہد آفریدی کے لئے اللہ کاتحفہ،سب کو ہونا ہے،شعیب اختر

عمران عثمانی

کوروناوائرس شاہد آفریدی کے لئے اللہ پاک کی طرف سے تحفہ ہے،ہم سب کو کورونا ہونا ہے،یونس خان کی تقرری پر ویلڈن،پی سی بی۔
یہ باتیں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کی ہیں۔

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت،آئی سی سی کا اہم اعلان


پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بائولر شعیب اختر کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی میرا بہت اچھا دوست ہے،ہم نے جونیئر کرکٹ ایک ساتھ کھیلی ہے،اے ٹیم کے لئے پہلی بار ہم ملتان میں اکٹھےہوئے،آفریدی نہایت مزاحیہ تھے اور آج بھی ہیں۔آج بھی بچوں والا مذاق کرتا ہے۔انہوں نے آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست اللہ نے آپ کو خدمت خلق کی وجہ سے تحفہ کے طور پر بیمار کیا ہے۔جگہ جگہ راشن،کھانا،پیسے پہنچانے کی وجہ سے کہیں نہ کہیں سے یہ وائرس آپ کو لگ گیاہے۔اس کو تحفہ سمجھئے گا،بیماری اللہ بھیجتا ہے،ان لوگوںپر بھیجتا ہے جن سے اللہ راضی ہوتا ہے،گھبرانا نہیں ہے،آپ نے خدمت خلق کا اچھا کام کیا،آپ کے لئے دعا ہے اور سب کے لئے دعا ہے،مسلمانوں نے زکوٰۃ سے اچھی مدد کی،اب بھی سب کے لئے کریں،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہاں کورونا سب کو ہوگا،اموات کم ہونگی۔ایسا ہی ہوا۔
سب یاد رکھیں کہ یہ کورونا ہم سب کو ہونا ہےلیکن گھبرانا نہیں ہے،سب ٹھیک ہوجائیں گے،اللہ پاک نے ہمارا دفاعی نظام اچھا بنایا ہے۔
پاکستان کرکٹ کے لئے نیک خواہشات ہیں کہ وہ انگلینڈ جارہے ہیں اور پی سی بی نے یونس خان کو رکھ کر اچھا فیصلہ کیا،ویلڈن پی سی بی،گڈ لک پاکستان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں