کورونا,تیسرا,آئی سی سی,ایونٹ,لپیٹ

کورونا نے تیسراآئی سی سی گلوبل ایونٹ لپیٹ دیا،بریکنگ نیوز

دبئی(کرک سین رپورٹ)

کورونا نے ایک اور آئی سی سی گلوبل ایونٹ کو لپیٹ دیا ہے،خواتین کا پہلا انڈر 19ورلڈ کپ جنوری 2021میں بنگلہ دیش میں شیڈول ہے لیکن ایونٹ کے آغاز میں اب 3 ماہ کا عرصہ بھی نہیں رہا ہے لیکن کووڈ-19کی وجہ سے اب اس کا التوا بھی قریب ہوگیا ہے،آئی سی سی گورننگ بورڈ اس کا باقاعدہ اعلان اگلے ماہ کی میٹنگ میں کرے گا۔
خواتین انڈر 19 ورلڈ کپ کو متعارف کروانے کا فیصلہ گزشتہ سال اکتوبرکے آئی سی سی بورڈ کے4 روزہ اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔ گورننگ باڈی نے کہا تھا کہ بورڈز نے 2021 میں بنگلہ دیش میں پہلےایڈیشن اور اس کے ہر2سال بعد انڈر 19خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کی منظوری دے دی ہے۔ملتوی ہونے والا یہ تیسرا گلوبل ایونٹ ہے،اس سے قبل آسٹریلیا کا ٹی20 ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ میں 2021 ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ پہلے ہی ملتوی کردیئے گئے تھے ، امکان یہی ہے کہ یہ ایونٹ اگلے سال کے آخر تک ملتوی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں