کولکتہ نائٹ رائیڈرز,ابوظہبی,سن رائزرز,پہلی فتح,آئی پی ایل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ابوظہبی میں سن رائزرز کی بتی گل کردی،پہلی فتح

عمران عثمانی

آئی پی ایل 2020میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے،اس نے ہفتہ کو سن رائزرز حیدر آباد کو 7وکٹوں سے ہرادیا،اس طرح ایونٹ میں اب سن رائزرز کے علاوہ تمام 7ٹیموں نے فتح کا کھاتہ کھول لیا ہے۔
ابو ظہبی میں سن رائزرز نے 4وکٹ پر 142رنزبنائے۔منیش پانڈے 51اورڈیوڈ وارنر 36رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔پیٹ کمنز سن رائزرز بلے بازوں کے لئے نہایت ہی مشکل ثابت ہوئے،انہوں نے 4اوورز میں صرف 19رنزدیئے،ایک وکٹ بھی لی۔
آئی پی ایل2020کی 2ناکام ٹیمیں پہلی فتح کے لئے آج آمنے سامنے
جواب میں نائٹ رائیڈرز نے شبمان گل اور اوئن مورگن کی ذمہ دارانہ اور شانداربیٹنگ کی وجہ سے ہدف 3وکٹ پر 12گیندیں قبل حاصل کرلیا،گل 70اوراوئن مورگن 42پر ناقابل شکست رہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں