کووڈ 19,جاری,سپر لیگ,ملتوی

کووڈ 19کے اثرات جاری،سپر لیگ ملتوی،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

کورونا نے ٹی20 سپر لیگ ملتوی کروادی،اس طرح اس کا اگلا ایڈیشن اب نومبر،دسمبر 2021میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کی مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) اس سال نہیں ہوگی۔کرکٹ جنوبی افریقانے کہا ہے کہ کووڈ 19کے اثرات کی وجہ سے ایک سال تک ٹورنامنٹ ملتوی کرنے پر مجبور ہیں اور یہ نومبر،دسمبر 2021 میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے لئے متعدد فرنچائزز کی یہ سپر لیگ نومبر 2021تک ملتوی کرنا مجبوری کا فیصلہ ہے لیکن ایک بات اسے مجبور کرے گی کہ ایونٹ کا ابتدائی رائونڈ اگلے سال مارچ اپریل میں کروایا جائے کیونکہ اس کے چند ماہ بعد بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کھیلا جانا ہے اور اس کےلئے کرکٹرز کو پریکٹس درکار ہوگی۔کرکٹ بورڈ کو اپنے ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ ایونٹس نومبر میں دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے ،جہاں تک انٹر نیشنل کرکٹ کا تعلق ہے تو بورڈ کو جب تک وزارت کھیل قومی ٹیموں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی اس وقت تک انٹر نیشنل دوروں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکے گی، جنوبی افریقا کی سرحدیں محدود بین الاقوامی سفر کے لئے کھل رہی ہیں لیکن انٹر نیشنل کھیلوں کی منظوری ابھی باقی ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا ویسے بھی اس وقت ملکی حکومتی مداخلت کے زیر اثر ہے،متعدد امور لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں