ہیڈ کوچ,مصباح الحق,دیگر کوچز,اہم دورہ

ہیڈ کوچ مصباح الحق اور دیگر کوچز ایک پیج پر،اہم دورہ

لاہور(کرک سین رپورٹ)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کر ہی لیا،ان کی عدم موجودگی میں پی سی بی کی جانب سے تعینات کئے گئے کوچز بھی وہاں موجود تھے۔
کرکٹ کمیٹی ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد،پی سی بی نے تردید کردی
مصباح نے اگلے کرکٹ اسٹرکچر،پلان اور طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔پاکستان کے شروع ہونے والے اگلے کرکٹ سیزن پر اہم ترین میٹنگ بھی ہوئی ہے،پاکستان کا 2020-21کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 30 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی 20 کپ کا آغاز ہوگا۔اس موقع پر اسپنرز کی کوچنگ کے لئے مقرر کئے گئے ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف ودیگر کوچز بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر پرفارمنس سنٹر ندیم خان نے بھی ایک اجلاس کیا جس میں مستقبل کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں