ہماری پرائیویسی پالیسی

ہماری پرائیویسی پالیسی ونجی معلومات کی پالیسی ہماری درج ذیل ہیں

آپ کے متعلق حاصل کی گئیں نجی معلومات کے بارے میں ہماری پالیسی درج ذیل ہے۔

1: سٹیٹ مینٹ آف انٹینٹ

2: وزیٹرز کے بارے میں معلومات

3: ‘کوکیز’ کیا ہے؟

4: نجی معلومات داخل کرنا

5: سولہ سال سے کم عمر کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے

1: سٹیٹ مینٹ آف انٹینٹ

فارمز میں دیےگئے خانوں میں اپنے بارے میں تفصیلات درج کرنے سے کرک سین آپ کو وہ خدمات مہیا کر سکے گا جو آپ کو مطلوب ہیں۔ جب بھی آپ ہمیں نجی معلومات فراہم کریں گے ہم ان معلومات کو اپنی اس پالیسی کے مطابق استعمال کریں گے۔ ہماری خدمات کا مقصد آپ کو وہ معلومات فراہم کرنا ہے جو آپ موصول کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے موجودہ قوانین کا احترام اور بیسٹ پریکٹس کا حصول کرک سین کی اولین ترجیح ہیں۔

2: وزیٹرز کے بارے میں معلومات

آپ جب بھی کرک سین کی ویب سائٹ پر آئیں گے تو آپ جن صفحات تک پہنچیں گے وہ کوکیز سمیت آپ کے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی۔۔ اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ویب سائٹس کوکیز استعمال کرتی ہیں کیونکہ کوکیز ویب سائٹ شائع کرنے والوں کو مفید کام سرانجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں جیسے کہ یہ معلوم کرنا کہ کسی کمپیوٹر یا اسے استعمال کرنے والے نے پہلے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا ہے یا نہیں۔ بار بار اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے کمپیوٹر میں دیکھا جاتا ہے کہ آیا اس کمپیوٹر پر پہلے سے اس سائٹ کے حوالے سے کوئی ککی موجود ہے یا نہیں جو آپ کے پچھلے وزٹ کے دوران آپ کے کمپیوٹر میں داخل کی گئی تھی۔

کوکیز کا مقصد کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے جو ویب سائٹ بنانے والوں کو اپنی خدمات کو ان کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور استعمال کرنے والے کے پروفائل کا تجزیہ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے پچھلے وزٹ پر ہمارے نیوزکے صفحات پر گئے تھے تو کوکیز ہمیں یہ بتا سکتی ہیں اور اس سے ہمیں آپ کے اگلے وزٹ کے دوران اپنی خبروں کے متعلق معلومات کو آپ کے لیے واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

3:’ کوکیز’ کیا ہیں؟

جب آپ کسی بھی سائٹ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر کو خودکار طور پر کوکیز جاری کر دی جاتی ہیں۔ کوکیز ایسی ٹیکسٹ فائلز پر مشتمل ہوتی ہیں جن کے ذریعے ہمارا سرور آپ کے کمپیوٹر کی شناخت کرتا ہے۔ کوکیز بذات خود مختلف استعمال کرنے والوں کی شناخت نہیں کرتیں بلکہ ان کا کام صرف کمپیوٹر کی شناخت تک ہی محدود ہوتا ہے۔ یہ کوکیز زیادہ تر سائٹس جاری کرتی ہیں جس کا مقصد ان کی سائٹ پر آنے والی ٹریفک کے بارے میں اعدادو شمار اور معلومات کا حصول ہوتا ہے۔

کوکیز بذات خود صرف سائٹ کے ان حصوں اور دورانیے کے بارے میں ہی ریکارڈ جمع کر پاتی ہیں جن تک کوئی کمپیوٹر پہنچتا ہے۔ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرز کی سیٹنگ میں ان کوکیز کو بغیر اطلاع کے اندر آنے کی اجازت دیں، اندر آنے دینے سے پہلے مطلع کیا جانا ضروری قرار دیں یا کوکیز کو اپنے کمپیوٹر میں آنے سے مکمل طور پر روک دیں۔ تاہم کوکیز کو مکمل طور پر روکنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کچھ ویب سائٹس پر خاص طرح کے پیجز تک آپ رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

اگر آپ کے کپمیوٹر کی سیٹنگ کوکیز مسترد نہیں کر رہی تو بھی آپ نامعلوم کمپیوٹر کے طور پر ہماری ویب سائٹ براؤز کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ بی بی سی آئی کی خدمات کے لئے رجسٹر نہیں کرتے۔

4: آپ کی نجی معلومات کی حفاظت اور اس کا استعمال

آپ مقابلوں میں شرکت یا کرکسین کمیونٹی کی رکنیت کے لیےکرک سین کو جو بھی نجی معلومات فراہم کریں گے ہم ان کے استعمال کے لیے قانونی طور پر آپ کو جواب دہ ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم آپ پر واضح کریں کہ ہم ان معلومات کو کیسے استعمال کریں گے اور یہ معلومات کسی کو بھی فراہم کرنے سے پہلے آپ کو مطلع کریں (یہ جاننے کے لیے کہ ہم ان معلومات کے لئے درخواست کیوں کرتے ہیں متعلقہ ویب پیجز پر جائیں)۔ عام طور پر آپکرک سین کو جو بھی معلومات فراہم کریں گے وہ کرک سین کے اندر اور اس کے سروس پرووائیڈرز کے لیے ہی استعمال کی جائیں گی۔ یہ معلومات کبھی بھی آپ کی رضامندی حاصل کیے بغیر باہر کسی کو فراہم نہیں کی جائیں گی جب تک کہ ہم پر یہ قانونی طور پر لازم نہ ہو کہ ہم یہ معلومات ظاہر کریں۔

5: سولہ سال اور اس سے کم عمر

اگر آپ کی عمر سولہ سال یا اس سے کم ہے تو آپ کے لیےکرک سین کو نجی معلومات فراہم کرنے سے پہلے اپنے والدین یا سرپرست کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس اجازت کے بغیر آپ ہمیں اپنے بارے میں نجی معلومات نہیں بھیج سکتے۔